قاہرہ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان کے مغربی صوبے دارفور میں فوج کے ایک طیارہ حادثہ میں چار بچے سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے ۔قومی مسلح افواج کے ایک ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ ‘‘الجنینا کے ہوائی اڈے سے پرواز کے پانچ منٹ بعد جمعرات لہ دیر رات اینٹونوو این ۔12 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ جس سے عملے کے سات ارکان، تین ججوں اور چار بچوں سمیت آٹھ شہریوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ’’۔اس سے پہلے میڈیا رپورٹ میں حادثہ میں 15 لوگوں کے مارے جانے کی بات کہی گئی تھی۔