سوڈان میں مردہ خانوں کی بحالی کا کام شروع

   


خرطوم : سوڈانی وزارت صحت نے 2019 کے اواخر سے ہزاروں نعشوں کے جمع ہونے کی وجہ سے ریاست خرطوم میں متعدد مردہ خانوں کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام شروع کرنے کا اعلان کیا۔ جمعرات کی شام کو ایک پریس بیان میں کہا کہ فرانزک میڈیسن اتھارٹی اور ایڈوائزری کونسل نے “ریاست خرطوم میں امبدہ بشائر اور ام درمان کے مردہ خانوں کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام شروع کردیا ہے۔ یہ مردہ خانے ابتر حالت میں پہنچ گئے تھے۔ بڑی تعداد میں نعشیں جمع ہونے سے یہاں بدبو پھیل گئی تھی۔ کئی نعشوں کو چوہوں نے بھی کھانا شروع کردیا تھا۔ مردہ خانے ماحولیات اور صحت کی تباہی کا شکار ہوگئے تھے۔کونسل نے کہا کہ بحالی کی کارروائیوں میں نعشوں کی منتقلی، انہیں الگ کرنا اور دفن کرنا شامل نہیں ہے۔