ماسکو،یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان میں اتوار کو حکومت مخالف مظاہرے کے دوران چار مظاہرین کی موت ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر10 ہو گئی ہے ۔سینٹرل کمیٹی آف سوڈان ڈاکٹرز (سی سی ایس ڈی ) نے فیس بک پر لکھا، “ام درمان من شہر میں 30 جون کو نمائش کے دوران چار شہریوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے ’’۔سی سی ایس ڈی کے مطابق181 شدید زخمی لوگوں کا شہر کے ہاسپٹلس میں علاج کیا جا رہا ہے ۔‘العربیہ ’کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے شہریوں اور ملک کی رحایڈ ایکشن فورس پر فائرنگ کی جب ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر فوجی حکومت سے شہریوں کو اقتدار کی منتقلی کا مطالبہ کر تھے ۔سوڈان کی عبوری فوجی کونسل نے اس واقعہ کے لئے اپوزیشن اور مظاہرین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن نے ہزاروں کی تعداد میں اتوار کو خرطوم اور ام درمان شہروں میں مارچ کا اعلان کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ 11 اپریل کو مظاہرین نے 30 سال پرانی عمر بشیر کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا۔ اس کے بعد اقتدار میں آئی عبوری فوجی کونسل نے دو سال میں نئے انتخابات کرانے کا وعدہ کیا تھا، تب بھی احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ مظاہرین فوجی کونسل سے شہریوں کو اقتدار کی منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔