سوڈان میں پاسپورٹ فیس میں اضافہ پر عوام برہم

   

خرطوم: سوڈان میں وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے نئی فیس کی فہرست کے اعلان کیا جس پر ملک بھر میں شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کہانی اس وقت شروع ہوئی جب سوڈان میں وزارت داخلہ نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کے لیے فیس کی ایک متنازعہ فہرست کا اعلان کیا۔ ملک کے اندر اور باہر پاسپورٹ کے اجرا کی فیس پہلی مرتبہ یکساں کردی گئی۔ وزارت داخلہ نے یہ فیس بڑوں کے لیے 150 ہزار پاؤنڈ مقرر کی جو 250 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ بچوں کے لیے فیس 75 ہزار پاؤنڈ یعنی 125 ڈالر کے برابر رکھی گئی۔بیرون ملک سوڈانی کے لیے بالغوں کے لیے 250 ڈالر اور بچوں کے لیے 125 ڈالر فیس مقرر کی گئی۔ اس فیصلے نے سوڈانی حلقوں میں بڑے پیمانے پر عدم اطمینان کو پھیلا دیا۔ سوڈان میں خود مختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کو بحران کے حوالے سے مداخلت کرنا پڑی۔