خرطوم/17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں گھات لگا کر کی جانے والی کارروائی میں زخمی پولیس اہل کار چل بسا۔ پولیس ترجمان ہاشم عبدالرحیم کے مطابق خرطوم کے علاقے امتداد میں پولیس اہل کاروں کو ایک جگہ رکاوٹوں کے سبب سڑک بند ملی۔ اس دوران سڑک کے نزدیک چھپے ہوئے نامعلوم افراد نے اچانک گاڑی پر پتھروں کی بارش کر دی۔