سوڈان میں کشیدگی روکنے سعودی عرب اور جاپان کامشترکہ کوششوں پر اتفاق

   

ریاض ؍ ٹوکیو: سعودی عرب اور جاپان نے سوڈان میں جاری کشیدگی روکنے اور جنگ بندی کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پیر کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اوران کے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی نے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ میڈیا کے مطابق دونوں فریقوں نے سوڈان میں فوجی کشیدگی کو روکنے، تشدد کے خاتمے، سوڈانی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنیاور جنگ بندی کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ، دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کے پہلوؤں اور ان کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔قابل ذکر ہے کہ عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں سوڈانی فوج اور محمد حمدان دقلو کی سربراہی میں سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپیں پیر کے روز عید الفطر کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دوبارہ شروع ہوئیں۔ گذشتہ جمعہ سے 3 دن کیلئے توسیع کی گئی۔ العربیہ ؍الحدث کی معلومات کے مطابق دارالحکومت خرطوم کے ہوائی اڈے کے قرب و جوار میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔