سوڈان: چاقو حملہ میں سیکورٹی اہلکار ہلاک

   

خرطوم ۔ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں احتجاج کے دوران چاقو حملہ میں ایک سیکورٹی افسر ہلاک ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خرطوم کے مختلف حصوں سے جمع ہونے والے مظاہرین نے صدارتی محل کی جانب مارچ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے رواں ہفتہ سوڈانی دھڑوں کے درمیان مذاکراتی عمل شروع کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اس کے باوجود مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ مظاہرین پہلے شہر کے مرکزمیں جمع ہوئے اور فوجی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔