خرطوم ، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان کی عبوری حکومت اور باغی گروپ سابق صدر عمر البشیر کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کی جانب سے کیا گیا۔ عمر البشیر جن کی حکومت گزشتہ برس ختم کر دی گئی تھی، دارفور کے تنازعے کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے الزامات کے تحت عالمی عدالت کو مطلوب ہیں۔ 76 سالہ عمر البشیر پر بدعنوانی اور مظاہرین کے قتل کے الزامات کے تحت سوڈانی عدلیہ میں بھی مقدمات قائم ہیں اور وہ اپنے گھر پر نظر بند ہیں۔