سوڈان کو 10 کروڑ ڈالر کی سعودی امداد

   

ریاض: سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنگ زدہ سوڈان کے لوگوں کی مدد کے لیے 10 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔ یہ اطلاع سعودی پریس ایجنسی نے دی۔ خرطوم میں 15 اپریل کو سوڈان میں باقاعدہ مسلح افواج اور ریاپڈ سپورٹ فورس کے نیم فوجی گروپ کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ سرکاری فورسز نے آر ایس ایف پر بغاوت کا الزام لگایا اور ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دیئے ۔ سوڈانی آرمی چیف عبدالفتاح برہان نے آر ایس ایف کو ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔ اس لڑائی میں شامل فریقین نے اس کے بعد سے کئی بار ملک بھر میں عارضی جنگ بندی کی ہے۔