خرطوم: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران ہونے والی کچھ چھینا چھپٹی کے باوجود سوڈان میں جنگ بندی کے احترام میں بہتری آئی ہے۔آج جمعہ کو امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور امریکہ جدہ میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے سپانسر تھے۔ اس معاہدہ کے تحت سوڈان میں قلیل مدتی جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کے انتظامات کے حوالے سے بہتری دیکھی ہے۔ خاص طور پر دونوں فریقوں کو انتباہ کے بعد جنگ بندی میں بہتری آگئی ہے۔بیان میں کہا گیا خرطوم میں کل اور اس سے پہلے فوجی طیاروں کے استعمال اور گولہ باری کے باوجود 24 مئی کے بعد سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔