سوڈان کی مدد کیلئے سعودی عرب کوشاں

   

ریاض۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سوڈان میں خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں سے سوڈان کا نام نکلوانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ،،، سوڈان کے امن و استحکام کا خواہاں ہے تا کہ وہاں کے عوام کے امیدیں پوری کی جا سکیں۔