سوڈان کی یورپی یونین کی نئی پابندیوں کی مذمت

   

خرطوم 20جولائی (یواین آئی؍شنہوا) سوڈان نے ہفتے کے روز یورپی یونین کی طرف سے عائد کردہ نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ’’منصفانہ قانونی معیارات‘‘کا فقدان ہے ۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) کا ’’غیر قانونی باغی مسلح گروپوں‘‘سے موازنہ کرنا ممکن نہیں ہے ۔ بیان میں یورپی یونین پر زور دیا گیا کہ وہ سوڈان کے مخصوص قومی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ متوازن انداز اپنائے ۔یوروپی یونین نے جمعہ کے روز ایس اے ایف اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) سے وابستہ دو افراد اور دو اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں اثاثے ضبط کرنا، براہ راست یا بالواسطہ طور پر فنڈز یا معاشی وسائل کی فراہمی پر پابندی اور سفری پابندی شامل ہے ۔