خرطوم : جنوبی سوڈان کے صدر کا دورانِ پریڈ پینٹ میں ہی پیشاب خطا ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان کے 71 سالہ صدر سلوا کیر ایک تقریب میں موجود تھے جہاں قومی ترانے کے دوران ان کا پینٹ میں پیشاب خطا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھاجس پر وہاں موجود صحافیوں نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، حکام نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے 6 صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔