خرطوم، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان میں صدر عمر البشیر کے خلاف گزشتہ چھ ہفتے سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے ۔جمعرات کو مظاہروں کی جانچ کرنے والی کمیٹی نے یہ اعلان کیا۔ سوڈان میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کی تحقیقات کرنے والی اعلی کمیٹی کے انچارج عامر محمد ابراہیم نے پریس کانفرنس میں کہا،’’سوڈان میں 19 دسمبر سے شروع ہوئے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے‘‘۔
انہوں نے مرنے والوں کی تعداد کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غدریف صوبے میں نو، ناھرل نیل صوبے میں چھ، وائٹ نیل صوبے میں تین، شمالی صوبے میں تین، عم دورمین میں چار اور خرطوم میں چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جمعرات کو دارالحکومت خرطوم میں ہونے والے مظاہرین میں 24 سالہ مظاہر کی موت ہو گئی۔ پبلک پراسیکیوٹر نے حالیہ تشدد کے مظاہرے کی تحقیقات کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔غور طلب ہے کہ سوڈان میں ضروری اشیاء کی قیمت بڑھنے ، مہنگائی اور ملک کی خراب ہوتی اقتصادی حالت کو لیکر 19 دسمبر 2018 سے صدر کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔