سوڈان کے وزیراعظم نے حکومت تحلیل کی

   

بیروت۔ 2 جون (یواین آئی) سوڈان کے نگراں وزیراعظم کامل ادریس نے حکومت تحلیل کر دی ہے ۔ سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے یہ رپورٹ دی ہے ۔ اتوار کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ادریس نے سرکاری ملازمین کو کابینہ کو تحلیل کرنے اور نئی حکومت کے قیام تک حکومت چلانے کیلئے وزارتوں کے جنرل سیکریٹریوں اور سیکریٹریوں کو تعینات کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ ادریس نے ہفتہ کے روز 2021 کی فوجی قیادت میں بغاوت کے بعد سوڈان کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ اتوار کو اپنے خطاب میں ادریس نے سیاسی دھڑوں کے درمیان غیر جانبداری برقرار رکھنے اور استحکام، سلامتی اور تعمیر نو کو ترجیح دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے ایک جامع قومی پروگرام کا خاکہ پیش کیا ہے ۔