سوکھے پتوں پر 73 مجاہدین آزادی کی تصاویر

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نوجوان نسل میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے اور مجاہدین آزادی سے روبرو کرانے کے لیے ملک میں مختلف پروگرامس منعقد کرتے ہوئے مجاہدین آزادی کی تحریکات اور ان کی قربانیوں کو نوجوان نسل میں الگ الگ انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ شیخ امیر جان نے یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر منفرد انداز میں عوام کو 73 ویں یوم جمہوریہ تقاریب کی مبارکباد دی ہے ۔ 73 سوکھے پتوں کو ہندوستان کے نقشے میں پیش کیا ہے ۔ اور ہر پتہ پر مجاہدین آزادی کی تصویر کشی کی ہے ۔ جس کو انہوں نے امیر آرٹ اکیڈیمی میں نمائش کے لیے رکھا ہے ۔ اس ٹیم کی رکن اُجوالا نے بتایا کہ شیخ امیر جان کی قیادت والی ٹیم نے سوکھے پتوں پر ہر 9 منٹ میں ایک مجاہد آزادی کی تصویر اتاری ہے ۔ اس طرح 9 گھنٹوں میں 73 مجاہدین آزادی کی تصاویر کو اتارتے ہوئے اس کو ہندوستان کے نقشہ میں پیش کیا ہے ۔۔ ن