سویاٹیک نے یو ایس اوپن خطاب جیت لیا

   

نیویارک۔ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جہاں سرینا ولیمز شروع سے آخر تک خبروں میں رہیں، فلشنگ میڈوزکو انگا سویاٹیک کی صورت میں خواتین کے سنگلز کی نئی چمپئن ملی۔دو بارکی فرنچ اوپن چمپئن سویٹیک نے فائنل میں انس زبیر کو راست سٹوں میں 6-2، 7-6(5) سے شکست دے کر اپنا تیسراگرانڈ سلام خطاب جیت لیا۔ سویاٹیک اس سے قبل کبھی بھی یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔ اس بار بھی نمبر ون کھلاڑی ہونے کے باوجود خطاب کے دعویداروں میں ان کی بہت کم بحث ہوئی۔اس بار یو ایس اوپن میں سرینا ولیمز توجہ کا مرکز رہیں کیونکہ یہ ان کا آخری ٹورنمنٹ ہو سکتا ہے۔ جہاں تک سویٹیک کا تعلق ہے، وہ جولائی میں اپنے37 میچوں کی جیت کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد 4-4 کے ریکارڈ کے ساتھ فلشنگ میڈوز پر اتری۔سویاٹیک نے آرتھر ایسز اسٹیڈیم میں عالمی نمبر پانچ زبیر کو شکست دینے کے بعد کہا مجھے اس سے زیادہ کی توقع نہیں تھی، خاص طور پر اس ٹورنمنٹ سے پہلے مجھے جس مشکل وقت سے گزرنا پڑا۔ ظاہر ہے کہ یہ ٹورنمنٹ چیلنجنگ تھا کیونکہ یہ نیویارک ہے۔ یہاں بہت شور ہے۔ مجھے اپنے آپ پر واقعی فخر ہے کہ میں ذہنی طور پر ان چیزوں سے نمٹنے کے قابل تھی۔زبیر کی طرح، سویٹیک بھی یہاں کھیلوں کے ماہر نفسیات کے ساتھ آئی تھی۔ پہلا سیٹ آسانی سے جیتنے کے بعد سویاٹیک نے دوسرے سیٹ میں 6-5 سے پہلا چمپئن شپ پوائنٹ حاصل کیا۔ زبیر کی سرویس سے پہلے سویٹیک نے ریکیٹ تبدیل کر دیا جو اس وقت عجیب لگ رہا تھا۔جب کھیل دوبارہ شروع ہوا، سویاٹیک نے بیک ہینڈ کھو دیا۔ زبیر نے اپنی سرو کو بچایا اور سیٹ کو ٹائی بریکر پر لے گئی۔تیونس کے کھلاڑی زبیر ایک موقع پر ٹائی بریکر میں 5-4 سے آگے تھی۔ سویاٹیک نے پھر زبردست واپسی کی اور آخری تین پوائنٹس جیت کر چمپئن بن گئی ۔