سویرا فنکشن پیالیس میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام نواں تربیتی اجتماع اتوار 30 جون کو صبح 10 تا 5 بجے شام سویرا فنکشن پیالیس یوسف گوڑہ میں منعقد ہوگا ۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خاں اجتماع کی صدارت کریں گے ۔ مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی تربیت مناسک و مسائل حج سے متعلق بیان کریں گے ۔ آداب و زیارت مدینہ منورہ پر مولانا الیاس احمد رشادی مفصل روشنی ڈالیں گے ۔ اور مولانا مفتی امجد قاسمی مسائل عمرہ پر بیان کریں گے ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سمجھایا جائے گا اور اس کی شرائط بیان کی جائیں گی ۔ ماڈل اور چارٹس کے ذریعہ مناسک و امور کی وضاحت و صراحت کریں گے ۔ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب بی شفیع اللہ ، آئی ایف ایس اور جناب محمد عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی حج کے انتظامی امور و حج کی تیاریوں اور سفر حج کے متعلق اہم نکات پر مخاطب کریں گے ۔ عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ خاتون عازمین کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ عازمین حج سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ ہرگز نہ لائیں ۔ اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرس کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔۔