سویڈن میں اسٹیفان لوفوین دوسری میعاد کیلئے وزیراعظم منتخب

   

اسٹاک ہوم ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن میں گذشتہ چار ماہ سے جاری سیاسی تعطل کا اس وقت خاتمہ ہوگیا جب قانون سازوں نے اسٹیفان لوفوین کو دوسری میعاد کیلئے ملک کا وزیراعظم منتخب کیا۔ اسٹیفان کو سنٹر اور لبرل پارٹیز کی تائید حاصل تھی۔ توقع ہیکہ پیر کے روز نومنتخبہ وزیراعظم اپنی حکومت کے مستقبل کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ سویڈن میں گذشتہ 70 سالوں کی تاریخ میں یہ سب سے کمزور انتظامیہ ہوگا جہاں دونوں پارٹیوں کیلئے رائے دہی کا تناسب صرف 32.7 فیصد رہا۔