اسٹاک ہوم۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ‘ریپ میوزک’ کے 19 سالہ ایوارڈ یافتہ گلوکار کو متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق، قتل کا یہ واقعہ بظاہر دو جرائم پیشہ گروہوں کے تنازعہ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ آرٹسٹ آئینار کی ہلاکت کے اس واقعہ نے نہ صرف سویڈن کی انٹرٹینمنٹ کی دنیا کو دھکہ پہنچایا ہے، بلکہ ملک میں جرائم پیشہ گروہوں کی بڑھتی کارروائیوں سے فوری نمٹنے کی ضرورت کو بھی نمایاں کیا ہے۔ سویڈش پولیس ترجمان کے مطابق، ائینار کو جنوبی اسٹاک ہوم کے مضافاتی علاقہ ہیمربائی میں متعدد گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔