اسٹاک ہوم: سویڈن میں دو خواتین کو دہشت گرد تنظیم ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پیر کے روز پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ خواتین شام سے واپس لوٹیں ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایک خاتون سے جنگی جرائم سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔