سویڈن میں قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے ولا ملعون مومیکا گھر میں مردہ پایا گیا

   

 سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والا عراقی نژاد سلوان مومیکا ناروے میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔سوشل میڈیا پر ریڈیو جنیوا کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 37 سالہ سلوان مومیکا کی لاش ناروے میں ان کے گھر سے ملی ہے تاہم موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ریڈیو جنیوا کی ٹوئٹ کے مطابق جن لوگوں نے سلوان مومیکا کی موت تصدیق جن ٹوئٹر اکاؤنٹس سے کی گئی تھی انھیں ایک ملین افراد نے دیکھا تاہم پھر ٹوئٹ حذف کردی گئی۔ریڈیو جنیوا نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اس خبر کی تصدیق کی کوشش کی جا رہی ہے۔