سویڈن کے شاہ اور ملکہ نے ممبئی کے بیچ کی صفائی کی

   

ممبئی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سویڈن کے کنگ کارل XVI گستاف اور ملکہ سیلویا نے ‘ جو ہندوستان کے دورہ پر ہیں ‘ کل والینٹرس کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر ممبئی کے ورسووا بیچ کی صفائی میں حصہ لیا ۔ اس صفائی مہم کی قیادت وکیل افروز شاہ نے کی تھی جنہوں نے اس کام میں سویڈن کے شاہی جوڑی کی شمولیت کو ممبئی کیلئے تاریخی لمحہ قرار دیا ۔ فلمساز اونیر نے بھی اس پر ٹوئیٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے خوبصورت عمل قرار دیا ۔