سویڈن کے شاہ اور ملکہ کورونا پازیٹیو

   

اسٹاک ہوم : سوئیڈن کے شاہ کارل گستاف اور ملکہ سلویا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سوئیڈن اور ملکہ میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ شاہ سوئیڈن اور ملکہ کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لگوا چکے ہیں۔
تنزانیہ میںکشتی حادثہ، 9 افراد ہلاک 10 لاپتہ
دارالسلام : بحیرہ ہند کے ساحل پر واقع مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ کے کْھلے سمندر میں کشتی کے حادثہ میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جزیرہ پیمبا کے کْھلے سمندر میں ایک مسافر بردار کشتی اْلٹ گئی۔کشتی میں سوار 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 6 کو بچا لیا گیا ہے اور لاپتہ 10 افراد کی تلاش جاری ہے۔