حیدرآباد۔/23 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گنگا جمنی تہذیب کے شہر میں بھی اب شمالی ہند جیسے مذہبی منافرت مبنی واقعات پیش آنے لگے ہیں ، جہاں سویگی کے ایک ڈیلیوری بوائے کومحض مسلمان ہونے کے سبب ایک گاہک نے آرڈ ر کے مطابق چکن 65لینے سے انکار کردیا ۔ مسلم لڑکے نے اپنا تعارف کروایا جس پرگاہک نے برہمی سے کہا کہ وہ مسلمان سے آرڈر نہیں لینا چاہتا ۔ اس نے کسی ہندو سے چکن 65بھیجنے کی بھی خواہش کی تھی۔ شاہ علی بنڈہ کے ایک شہری نے فلک نما میں واقع ایک ہوٹل سے چکن 65 کا آرڈر کروایا۔ یہ آرڈر اس نے سویگی کے ذریعہ کیا اور خواہش کی کہ وہ کسی ہندو ڈیلیوری بوائے کے ذریعہ روانہ کیا جائے۔ تاہم اس آرڈر کو ایک مسلم لڑکا لے گیا اور گاہک کو فون کیا، جس نے لڑکے کا نام پوچھا اور آرڈر کو منسوخ کردیا۔ اس واقعہ سے شدید تکلیف پر لڑکے نے پولیس شاہ علی بنڈہ میں شکایت درج کروائی ہے۔