محبوب نگر محلہ مدینہ مسجد کے مشرقی جانب کے متاثرہ مکینوں کا اعتراض، قائدین و کارکنوں نے تعمیری کام کو رکوادیا
محبوب نگر۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر ٹاؤن ریلوے اسٹیشن واقع محلہ مدینہ مسجد کے مشرقی جانب ریلوے والوں کی جانب سے اپنے زمین کی باؤنڈری وال کی تعمیر کے کام کے لئے بروکلین مشین کے ذریعہ کھدوائی کے کام کے آغاز کی اطلاع کیساتھ ہی قائدین محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ وسید سعادت اللہ حسینی کارپوریٹر کانگریس قایدین ناصربن احمد بابر شیخ ،معین علی سابقہ کونسلر ، کلیم اللہ حسینی نمایندہ کارپوریٹر،معبود سیٹھ و مجیب سیٹھ، قادر خان، بابا، عمران، سمیر خان اور نوجوانان محلہ کی کثیر تعداد نے موقع پر پہنچ کر ریلوے کے جاری تعمیری کام کورکوادیا۔اور اعلی عہدیدار وں سے نمائندگی کے لئے دو ہفتوں کی مہلت حاصل کی اور کہا کہ ریل پٹریوں سے 14 میٹرتک کے بجائے 9 میٹر تک کی دوری پر کمپونڈوال کی تعمیر بہتر ہے جیسا کہ مغربی سمت کیا گیا ہے مشرقی سمت ریلوے لائن کے ڈالنے سے پہلے کی آبادی موجود ہے اور سو سال سے زائد عرصہ سے عوام کی آمدو رفت جاری ہے اگر ریلوے عہدیداران اپنے منصوبہ کے مطابق کمپونڈوال تعمیر کریں تو مکینوں کی آمد و رفت کے لئے کوئی جگہ باقی نہیں رہے گی ایمرجنسی حالت میں نہ ایمبولینس آسکتی ہے اور نہ مرنے پر ڈولہ لایا جاسکتا ہے۔ موقع پر موجود تمام قایدین نے عوامی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے انسانی ہمدردی اور عوامی ضرورتوں کی تکمیل کا حق دے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سو سالہ قدیم آبادی کے مکینوں کی روز مرہ ضرورتوں کی تکمیل کے لئے آمد و رفت کی ضرورت کو کسی بھی قانون کے تحت روکا جانا ممکن نہیں اسلے انصاف و انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت مجوزہ کمپونڈوال کی مغربی سمت کی طرح مشرقی سمت میں بھی تعمیر کو ضروری قرادیا اس موقع پر صادق علی انجینئر محمد احمد اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر موجود ریلوے انجینئر کے ستیہ نارین سے دو ہفتو ں تک کام کو روکنے پر راضی کر لیا تاکہ اعلی عہدیدار ون سے درکار نمایندگی کی جاسکے۔