سو چی کیخلاف عدالتی کارروائی دوبارہ شروع

   

نیپیداو : میانمر کی عدالت نے آنگ سان سو چی کے خلاف 2ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ کارروائی شروع کردی۔ جولائی کے اواخر میں کورونا کیسوں اضافے کے باعث فوج نے انتظامی خدمات اور کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔ وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد فوج نے رواں ہفتے یہ پابندیاں ہٹا دیں۔آنگ سان سو چی پر اشیا کی غیر قانونی درآمد سمیت 10 الزامات ہیں۔ ان کے وکلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے سو چی کو 2 ماہ سے نہیں دیکھا، تاہم انہیں صحت کا کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ اس سے قبل 7 ستمبر کو جمہوریت نواز تنظیموں نے فوج کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی تھی۔