نئی دہلی3اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)نے اترپردیش اور بہار سے راجیہ سبھا کی دو خالی سیٹوں پرضمنی الیکشن میں علیٰ الترتیب پارٹی کے ترجمان سُدھانشو ترویدی اور مسٹر ستیش دوبے کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔ بی جے پی کے کارگزار صدر جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں دونوں ناموں کا اعلان کیا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن جمعہ ہے ۔ اترپردیش کی سیٹ سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی ہے جبکہ بہار کی سیٹ رام جیٹھ ملانی کی موت کے سبب خالی ہوئی ہے ۔