سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب ، دو سٹہ باز گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /26 جون (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے کرکٹ پر سٹہ بازی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس ٹولی کا سرغنہ احمد آباد ، گجرات کا متوطن لکی ہے جو حیدرآباد کے دو بوکیس کی مدد سے ورلڈ کپ کرکٹ 2019 ء پر سٹہ بازی چلارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ حسینی علم کے ساکن شیخ عمران اور شیخ امام دو بوکیس ہیں جو پرانے شہر میں کرکٹ پر سٹہ بازی چلارہے تھے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ افراد گجرات کے سٹہ باز لکی کی ایماء پر یہاں کے مقامی جواریوں سے سٹہ کی رقم وصول کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر شیخ عمران اور شیخ امام کو حسینی علم علاقہ میں گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 6 ہزار نقد رقم اور دو موبائیل فون ضبط کرلئے گئے ۔