سٹہ باز کو فرار ہونے میں مدد پر دو کانسٹبلس کیخلاف کارروائی متوقع

   

حیدرآباد۔/31 اکٹوبر، ( سیاست نیوز ) کرکٹ پر سٹہ بازی کرنے والے کو شہر سے فرار کرانے کے الزام میں دو پولیس کانسٹبلس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ زون ٹاسک فورس سے وابستہ کانسٹبل محمد عمران اور سائبر آباد پولیس کے اسپیشل آپریشن ٹیم ( ایس او ٹی ) کے سعید پر الزام ہے کہ دونوں نے گوا سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے سٹہ باز کو مبینہ طور پر پولیس کی کارروائی سے آگاہ کرتے ہوئے اسے قبل از وقت اطلاع پہنچائی اور اسے گوا فرار ہونے میں مدد کی۔ اس بات کا سخت نوٹ لیتے ہوئے پولیس کمشنر سائبرآباد اسٹیفن رویندرا اور سٹی پولیس کمشنر مسٹر انجنی کمار نے بھی اس سلسلہ میں تفصیلات حاصل کی ہیں اور مذکورہ پولیس کانسٹبلس کے خلاف کارروائی کئے جانے کا امکان اور انہیں معطل کیا جائے گا۔ب