حیدرآباد۔ شہر میں سٹہ چلانے والے ایک شخص کو کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر عبدالجاوید کے مطابق پولیس نے 53 سالہ ایس ذاکر کو گرفتار کرلیا جو لنگر حوض علاقہ کا ساکن اور چینائی ٹاملناڈو کا متوطن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص انجان اور جان پہچان والے افراد سے کلیان سٹہ گیم کیلئے رقم وصول کرتا تھا۔ انکم ٹیکس ٹاور نامپلی کے قریب یہ اپنی سرگرمیاں چلاتا تھا ۔ پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ذاکر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 4,360 روپئے نقد رقم ، تین سٹہ نوٹ بکس اور سیل فون کو ضبط کرلیا اور ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ مزید کارروائی کیلئے نامپلی پولیس کے حوالے کردیا۔