سٹہ ریاکٹ بے نقاب عابڈس میں سٹہ باز گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے سٹہ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک عادی سٹہ آرگنائزر کو گرفتار کرلیا۔ ٹاسک فورس ٹیم نے عابڈس علاقہ میں واقعہ ایک ہوٹل کے قریب سے 45 سالہ پانڈو رنگا دیوا راؤ بولسے عرف پانڈو ساکن مبارک بازار کو گرفتار کرلیا اور اس کے علاوہ اس کے ساتھی 26 سالہ کریم خان ساکن ریاست نگر کو بھی گرفتار کرلیا جو سٹہ پر رقم لگارہا تھا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 3500 روپئے نقد رقم اور موبائل فون ضبط کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے انہیں عابڈس پولیس کے حوالے کردیا ۔