سٹیزن سینٹرک گڈ گورننس انڈیکس میں ہریانہ اول

   

چنڈی گڑھ۔ ترقی کی راہ پر گامزن ہریانہ نے ‘سٹیزن سینٹرک گڈ گورننس انڈیکس-2021’ میں ملک بھر میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ سٹیزن سینٹرک گورننس اور 4 انڈیکیٹرس میں 0.914 کا اجتماعی اسکور لے کر ہریانہ گروپ ‘اے ‘ زمرہ میں سرفہرست رہاہے ۔ سٹیزن سینٹرک گورننس انڈیکیٹر رائٹ ٹو سروس ایکٹ (آرٹی ایس)، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور آن لائن خدمات فراہم کرنے میں ریاستی حکومتوں کی طرف سے کی گئی پیش رفت جیسے نتائج پر مرکوزہے ۔ حکومت ہریانہ نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ریاست میں مختلف آئی ٹی آپریٹڈ اقدام میں اپنی صلاحیت ثابت کی ہے ۔ یہ پہل نہ صرف مثبت نتائج لارہی ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنا رہی ہے کہ ریاست گڈگورننس کی طرف بڑھ رہی ہے ۔