سیٹلائٹ میں کسی بھی موسم میں تصاویر لینے کی صلاحیت: اسرو
سری ہری کوٹہ : ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے خلائی شعبہ میں آج ایک اور اہم باب کا اضافہ کرتے ہوئے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی 49 کے ذریعہ ’ای او ایس۔ 01‘ سٹیلائٹ اور دیگر 9 سٹیلائٹس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا۔ ای او ایس –
(EOS-01)
زمین کا مشاہدہ کرنے والا جدید سٹیلائٹ ہے جس کا سنتھیٹک اپریچر ریڈار (ایس اے آر) دن اور رات کی پرواہ کیے بغیر بادلوں کو عبور کرتے ہوئے ہائی ریزولیوشن تصاویر لینے میں اہل ہے۔کووڈ- 19 وبا کے اصولوں کے پیش نظر سری ہری کوٹہ میں میڈیا کو اجازت نہیں تھی۔ اس سٹیلائٹ کو 26 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد ہفتہ کو تین بجکر 2 منٹ پر چھوڑا گیا۔ یہ سٹیلائٹ ہر قسم کے موسمی حالات میں تصاویر لینے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ دن اور رات میں بھی تصاویر لیتا ہے۔ اس کا وزن 630 کیلو گرام ہے۔ یہ 44.5 میٹر والا یہ سٹیلائٹ دراصل انڈین راڈار امیجنگ سٹیلائٹ ہے۔ اس میں سنتھٹک ایپریچر ریڈار بھی ہے جو کسی بھی موسم میں تصاویر لینے کی صلاحیت کا حامل ہے۔