انتخابات کے دوران لا اینڈ آرڈر پر خصوصی توجہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : مجوزہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سٹی پولیس میں الیکشن سل قائم کیا گیا ہے اور سٹی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لا اینڈ آرڈر وکرم سنگھ مان کو اس کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ انتخابات کے دوران لا اینڈ آرڈر اور امن و ضبط کی برقراری کے لیے حیدرآباد سٹی پولیس نے خصوصی الیکشن سل قائم کیا ہے اور اس کے ذریعہ انتخابات سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی ۔ الیکشن سل کے قیام کے بعد وکرم سنگھ مان نے شہر کے تمام ڈپٹی کمشنران کی سطح کی ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کے لیے رہنمائی کی ۔ الیکشن سل کی جانب سے انتخابات سے متعلق روزانہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی اور اس سل کے ذریعہ زون سطح کے عہدیداروں سے راست طور پر رابطہ قائم کیا جائے گا ۔ پرچہ نامزدگی کے ادخال سے لے کر انتخابات کے نتائج تک الیکشن سل سرگرم طور پر کام کرے گا ۔۔ ب