سٹی پولیس کمشنر سرینواس ریڈی کی الاوہ بی بی پر حاضری

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی نے آج محرم انتظامات کا جائزہ لیا اور تاریخی بی بی کے علم جلوس کی گذر گاہوں اور ٹریفک انتظامات کو بہتر بنانے کے اقدامات کا قریبی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس کمشنر سرینواس ریڈی الاوہ بی بی پہونچکر بی بی کے علم کی زیارت کی اور خراج پیش کیا ۔ شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد کیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار ایڈیشنل کمشنر وکرم سنگھ مان ، ڈی سی پی ساوتھ زون سنہا مہرا ، اور ڈی سی پی ساوتھ ایسٹ اور ساوتھ ویسٹ زون ایڈیشنل ڈی سی پی ساوتھ مون شیخ جہانگیر و دیگر موجود تھے ۔ کمشنر پولیس نے بی بی کے الاوہ میں حاضری کے بعد بی بی کے علم جلوس کی گذر گاہوں کا معائنہ کیا اور تمام راستوں پر جلوس کے دوران آسانی اور سہولیات کے متعلق دریافت کیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس کمشنر نے کہا کہ محرم جلوس کے لیے تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں اور تاریخی بی بی کا علم جلوس کے لیے بہترین بندوبست کیا گیا ہے اور تمام عقیدت مندوں کے لیے سہولت بخش خدمات کو انجام دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 17 جولائی کے دن تاریخی بی بی کا علم جلوس کے لیے لا اینڈ آرڈر اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اقدامات کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔۔ ع