حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے ایک بار پھر پستول تھام کر اپنی شوٹنگ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آج صبح انہوں نے حیدرآباد کے نواح میں واقع تلنگانہ پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے سٹی پولیس کی ٹیم کے ساتھ شوٹنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔ سجنار نے بتایا کہ شوٹنگ رینج پر جانا اور ہدف کو درست نشانے پر مارنا ہمیشہ ایک منفرد اور دلچسپ تجربہ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق ’’بلز آئی‘‘ کو نشانہ بنانا نہ صرف ایک مہارت بلکہ ایک تھرلنگ لمحہ ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی شوٹنگ سیشن کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ ب