سٹی پولیس کی جانب سے 175 ضبط شدہ گاڑیوں کا ہراج کیا جائیگا

   


حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے 175 ضبط شدہ گاڑیوں کا ہراج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنس اور علاقوں میں دستیاب ہونے والی گاڑیوں کو پولیس نے ضبط کیا تھا اور انہیں سٹی ٹریننگ سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ مذکورہ گاڑیوں سے متعلق دعویٔ مالکانہ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 175 گاڑیوں کا ہراج کیا جارہا ہے اور اس کے اعلامیہ سے اندرون 6 ماہ ریزرو سب انسپکٹرآئی نرسمہا مورتی سے رابطہ قائم کرتے ہوئے اپنا دعویٰ پیش کرسکتے ہیں۔ پولیس سب انسپکٹر سے ان کے موبائیل فون 9490616637 یا سٹی پولیس کی ویب سائیٹ www.hyderabadpolice.gov.in پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔