حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر تاریخی سٹی کالج کا خود مختار موقف برقرار رہیگا ۔ یو جی سی نے احکام جاری کئے ۔ سٹی کالج پرنسپل ڈاکٹر بالا بھاسکر نے میڈیا کو بتایا کہ سٹی کالج نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے ۔ یہ تمام فیکلٹی اور سب کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ ڈاکٹر بالا بھاسکر نے بتایا کہ جاریہ سال جولائی ، اگست میں یو جی سی کمیٹی کے ارکان نے سٹی کالج کا دورہ کیا ۔ کالج میں 26 مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ لیاب سہولتیں ، طلبہ کی سہولتوں کا معائنہ کیا اور طمینان کا اظہار کیا ۔ سال 2017 سے سٹی کالج کو خود مختار ادارہ تسلیم کیا گیا ہے ۔ جس کو مزید 5 سال تک توسیع دی گئی ۔ N۔