کیوہب میں اسٹارٹ اپس کیلئے مفت انکوبیشن اسپیس کی فراہمی
حیدرآباد 28 نومبر (سیاست نیوز) کیوہب کی جانب سے کیوسٹی کوڈتھان کے افتتاحی سیشن کے ونرس کا اعلان کیا گیا اس کے لئے کوئی 400 رجسٹریشنس ہوئے تھے اور ان میں دس لوگوں نے کوڈ چیالنج کے صحیح جوابات دیئے۔ دو روزہ اس مقابلہ کے بعد ونرس کو 26 نومبر کو Q ہب پر منعقدہ ایک تقریب میں انعامات دیئے گئے جس میں ڈی ایس ٹی کے روہت سائی ریڈی اس مقابلہ کے ونر رہے جنھیں 2 لاکھ روپئے کا نقد انعام حاصل ہوا۔ SS&c ٹیکنالوجیز کے شیوم کمار فرسٹ رنراپ کو ایک لاکھ روپئے نقد رقم کا انعام دیا گیا اور دیگر کوڈرس کو فی کس 1,000 روپئے کے ترغیبی انعامات دیئے گئے۔ جملہ 5.50 لاکھ روپئے کی رقم انعامات کے طور پر دی گئی۔ Q سٹی کیمپس ایک فری انکوبیٹر اسپیس، کیو ہب اسٹارٹ اپ کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مسز ملاٹھی ماریسٹی، جنرل منیجر، کیوسٹی نے کہاکہ Q ہب میں 100 اسٹینگ کیاپسٹی کے ساتھ مکمل فسیلٹیز ہیں۔ کیوہب کا آغاز کیا گیا ہے کیوں کہ اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لئے کافی باصلاحیت ماہرین اور نظریات ہیں۔ کوئی بھی آئیڈیا رکھنے والے اشخاص درخواست دے سکتے ہیں اور ان کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد Q ہب کی جانب سے انھیں فری انکوبیشن سنٹر سے استفادہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اب تک انھیں 20 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر توجہ دی جارہی ہے اس کا جائزہ لینے پر درخواست گذار کیوسٹی میں واقع کیو ہب انکوبیشن سنٹر پر کام کرسکتے ہیں۔ فری انکوبیشن اسپیس کے علاوہ درخواست گذاروں کو Q سٹی میں موجود مختلف سہولتوں سے استفادہ کا موقع حاصل ہوگا۔ کیو سٹی کیمپس میں کیو ہب اسٹارٹ اپ لیاب ایک مفت انکوبیٹر اسپیس ہے۔ گچی باؤلحی میں واقع اس آئی ٹی پارک، Q سٹی میں 7000 سے زائد ملازمین ہیں جو اس کیمپس میں واقع مختلف اداروں کے لئے کام کرتے ہیں۔