تانڈور۔23مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولس انتطامیہ کی جانب سے ضلع میں سٹے بازی کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ وقارآباد ضلع کے ایس پی نارائن ریڈی نے سٹے بازی، جوا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس دفتر میں پولیس افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی نارائن ریڈی نے عہدے داروں کو احکامات جاری کیا۔ وہ ضلع میں سٹے بازی، جوا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔اس کے علاوہ زیر التوا مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کرنے کی تجویز دی گئی۔ انہوں نے خاص طور پر خواتین کے خلاف جرائم، بچوں سے زیادتی اور سائبر کرائمز کے معاملات میں فوری تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے پر زور دیا۔ جن علاقوں میں حادثات عام ہیں وہاں آرٹ گروپس کے ذریعے عوامی آگاہی پیدا کی جائے۔ افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ لال مٹی ریت، گٹکا اور پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر چھاپے ماریں اور مقدمات درج کریں۔سی سی ٹی وی کیمروں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تشہیری پروگرام منعقد کرنے کی تجویز دی گئی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جرائم کی روک تھام میں سی سی ٹی وی کے زبردست استعمال کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کریں اور ضلع میں مسلسل ڈرنک اینڈ ڈرائیو چیکنگ، کھلے عام شراب نوشی اور گاڑیوں کی جانچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ زیر دوراں کیسیز کے اس سلسلے میںخصوصی توجہ دی جائے اور جرائم میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مقدمات میں ملزمان کو جلد سے جلد سزا دی جا سکے۔ اس پروگرام میں ضلع کے ڈی ایس پی سرینواس ریڈی، سرینواس، بالاکرشن ریڈی، ڈی سی آر بی ڈی ایس پی جنیا، ضلع انسپکٹرز، سرکل انسپکٹر، ایس آئی، آر آئی، آر ایس آئی اور دیگر نے شرکت کی۔