سٹ ون بس کی ٹکر سے 6اسکولی طلبہ زخمی

   

حیدرآباد۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) میڑچل علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں اسکول کی بس نے ٹھہری ہوئی آر ٹی سی بس کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں 6 اسکولی طلباء زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اے سی ایم ہائی اسکول سے تعلق رکھنے والی اسکول بس قومی شاہراہ 44 میڑچل علاقہ سے گذر رہی تھی کہ آج صبح 8 بجے اسکول بس ڈرائیور سائی بابا نے ٹھہری ہوئی آر ٹی سی بس کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں 6 اسکولی طلبہ زخمی ہوگئے۔ میڑچل پولیس کے بموجب بس ڈرائیور سائی بابا نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے میڑچل مین روڈ پر سینٹ کلارٹ ہائی اسکول کے روبرو پارک کی ہوئی آر ٹی سی بس کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سنتوش کمار، سروان کمار، سائی پرانو ، رمیا اور انکشما جو 4 تا 12 سال کے درمیان عمر کے طلبہ ہیں، زخمی ہوگئے۔ پولیس میڑچل نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول بس کے پاس محکمہ ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں تھا۔