سٹ ون پر جواہرات کی شناخت وکٹنگ کورس

   

حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر (پریس نوٹ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے جواہرات کی شناخت وکٹنگ (جیمس کرافٹ اینڈ جمالوجی) کورس کا یکم / نومبر سے عظمت جاہ پیالس پرانی حویلی سٹ ون پر آغاز کیا جارہا ہے ۔ سہ ماہی تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جو ملک و بیرون ملک مستند مانا جاتا ہے ۔ روزگار کے حصول کیلئے رہنمائی کی جائے گی ۔ ساتویں جماعت کامیاب یا 16 سال سے زائد عمر کے خواتین و حضرات استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلے جاری ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8801488802 یا سٹ ون پرانی حویلی عظمت جاہ پیالس پر راست ربط کریں ۔