حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : حکومت تلنگانہ کی جانب سے جواہرات کی شناخت و کٹنگ ( جیمس کرافٹ اینڈ جیمالوجی ) کورس کا 10 فروری سے عظمت جاہ پیالیس پرانی حویلی سٹ ون پر آغاز کیا جارہا ہے ۔ سہ ماہی تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد سرٹیفیکٹ دیا جائے گا جو ملک و بیرون ملک مستند مانا جاتا ہے ۔ روزگار کے حصول کے لیے رہنمائی کی جائے گی ۔ ساتویں جماعت کامیاب یا 16 سال سے زائد عمر کے خواتین و حضرات استفادہ کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8801488802 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔