غازی پور : اترپردیش میں غازی پورضلع کے دلدار نگر علاقہ میں ہفتہ کی صبح گھریلو تنازعہ کے سبب سپاہی نے بیوی اور سات بچوں کا گلا کاٹ گیا اور ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ میں جوڑے کی موت ہوگئی اور تین بچوں کی حالت نازک ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں اسیا گاوں کے باشندے منشی یادو (42) پریاگ راج میں تعینات تھے ۔ اس کاگزشتہ جنوری میں فتح پور ٹرانسفر ہوا تھا اور وہ پولیس لائن میں آمد درج کراکر بیماری کا بہانہ بناکر پانچ جنوری سے ہی میڈیکل چھٹی پر گھر آگیا تھا۔ وہ اپنے کنبہ کے ساتھ رات میں چھت پر سو رہا تھا۔آج صبح اس کی بیوی رینا دیوی (38) سے کسی بات پر کہا سنی ہوگئی تھی ۔