سپرنٹنڈنٹ کلکٹریٹ نظام آباد کو ایوارڈ

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد۔ یوم آزادی تقاریب کے موقع پر سید امین الرشید سپرنٹنڈنٹ کلکٹریٹ نظام آباد کو انکی 23 سالہ نمایاں خدمات پر ریاستی وزیر عمارات و شوارع کے ہاتھوں ایوارڈ و توصیفی سند سے نوازا گیا۔ بہترین نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازے جانے پر کلکٹر اسٹاف، و محمد ارشد علی اُردو آفیسر، عبداملک جریر سینئر اسسٹنٹ ، فیاض علی سینئر اسسٹنٹ،ایم اے ساجد وقف بورڈ انسپکٹر، دوست احباب ایم۔ اے باری،محمد پرویز و دیگر رشتہ داروں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کامیابی و ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

چیف منسٹر امدادی
چیکس کی تقسیم
جگتیال ۔ جگتیال رورل منڈل سے تعلق رکھنے والے 36 مستحق افراد میں چیف منسٹر ریلیف فنڈس سے منظور کردہ 15 لاکھ 40 ہزار روپیے کے چیکس کو مقامی رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے آج ٹی آر یس پارٹی آفس جگتیال میں تقسیم کیے اس موقع پر انہوں نے کہا کے ریاستی حکومت ٹی آر یس پارٹی برسر اقتدار میں آنے کے بعد سے سماج کے ہر طبقہ کی خوشحالی کے لئے مختلف فلاحی و ترقیاتی اسکیمات روبہ عمل لائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر یم پی پی راجندر پرساد پی اے سی یس چیر مین سندیپ راو ضلعی یوتھ صدر داوا سریش اور دیگر موجود تھے۔