نظام آباد ۔سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل ڈاکٹر پرتما راج اپنا جائزہ حاصل کرنے کے بعد مختلف شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بھی ذمہ داریاں حوالے کی ہے واضح رہے کہ دواخانہ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی میں سدھار پیدا کرنے کی غرض سے ڈاکٹر پرتما راج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ این بالراج کو جنرل سرجن ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وینکٹ کو آرتھو پیڈک اور ڈاکٹر ہریش چندر پیڈیک کو ای این ٹی اور ڈاکٹر سرسوتی کو ایس ڈی او کی حیثیت سے تقررکرتے ہوئے ان شعبوں کے مستقل طور پر جائزہ لینے کی ہدایت دی اور کارکردگی میں سدھار کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔
