سپریم کورٹ نے ہفتہ کو جب حکم دیا کہ متنازعہ ایودھیا اراضی پر مندر بنانا چاہئے اور مسلمانوں کو متبادل اراضی مسجد کیلئے ضرور فراہم کی جائے، تب وکیلوں کے ایک گروپ نے سپریم کورٹ احاطے میں ’جئے سری رام‘ کا نعرہ بلند کرنا شروع کیا۔ تاہم، اس گروپ کو دیگر وکلاء نے روک دیا۔
