نئی دہلی ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہیکہ سپریم کورٹ میں مقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے تناظر میں مرکزی کابینہ نے چہارشنبہ کو اپنے اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے ججوں کی موجودہ تعداد کو بڑھاتے ہوئے 33 مقرر کرنے کے فیصلہ کو منظوری دی ہے۔ اس میں چیف جسٹس آف انڈیا شامل نہیں ہے۔ فی الحال عدالت عظمیٰ کی منظوری تعداد 30 ہے جس میں چیف جسٹس شامل نہیں ہے۔ ججوں کی تعداد میں اضافہ کے بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد یہ تعداد بجز چیف جسٹس آف انڈیا 33 تک پہنچ جائے گی اور بشمول چیف جسٹس یہ تعداد 34 ہوگی۔
