نئی دہلی: سپریم کورٹ میں ہونے والی شنوائی کی لائیو اسٹریمنگ پر شدت سے غو و خوض کیا جا رہا ہے ۔ چیف جسٹس این وی رمن نے جمعرات کو کہا کہ یہ عدالت عظمیٰ میں ہونے والی سنوائی کی لائیو اسٹریمنگ کی تجویز پر سنجیدگی سے غور و خوض کر رہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ واضح کیا کہ اس ملک میں ٹھوس پہل کرنے قبل وہ عدالت کے تمام ججوں کی عام اتفاق چاہیں گے ۔ جسٹس رمن کووڈ وبا کے مد نظر میڈیا اہلکاروں کی سہولت کے لئے موبائل ایپ لانچ کرنے کے موقع پر کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے ۔ سی جے آئی نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں کچھ خامیاں آ سکتی ہیں لیکن اسے غیر ضروری طور پر طول نہیں دیا جانا چاہیے ۔